مہیکر پولیس کا سخت قدم: مذہبی شخصیات کی توہین پر مقدمہ درج، سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا

مہیکر پولیس کا سخت قدم: مذہبی شخصیات کی توہین پر مقدمہ درج، سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا


بیدر13 فروری ( نامہ نگار) بیدر ضلع کے مہیکر پولیس اسٹیشن میں ہندو مذہب کے دیوتاؤں شری رام اور شری کرشن کے علاوہ مہاتما گاندھی جی کے متعلق توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں جرم نمبر 17/2026 درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 11 فروری 2026 کو فریادی بھرت صاحب پولیس اسٹیشن پہنچے اور شکایت کی کہ اسی دن شام کو فیس بک پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے اٹارگا گاؤں کے ایک شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر مراٹھی اور ہندی زبان میں ایک ویڈیو جاری کی، جس میں ہندو مذہب کے دیوتاؤں شری رام اور شری کرشن کے بارے میں توہین آمیز باتیں کی گئیں اور مہاتما گاندھی جی کے بارے میں بھی نازیبا زبان استعمال کی گئی۔پولیس کی جانب سے عوام کو یہ بھی اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی مذہب یا ذات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات دینے یا ایسے مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

 یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے
 معاشرتی امن بھی متاثر ہوتا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب پردیپ گنٹی (آئی پی ایس) نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کمیونل راؤڈی شیٹ کھولی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ضلع بدر بھی کیا جائے گا۔اس ضمن میں، ہم سب کو چاہیے کہ ہم کسی بھی مذہب کی توہین سے گریز کریں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے