بیدر کے اطرافی علاقوں میں تیندوا: عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل

بیدر کے اطرافی علاقوں میں تیندوا: عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل


بیدر، 23 جنوری ( نامہ نگار)بیدر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تیندوے کی موجودگی کے پیشِ نظر عوام الناس سے محتاط رہنے کی اپیل بیدر ضلع کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، آشیش ریڈی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے کی ہے۔


اس سلسلے میں متعلقہ علاقوں میں عوام کو ڈنڈورہ پیٹ کر آگاہ کیا جا رہا ہے اور گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں خصوصی احتیاط برتیں، سورج غروب ہونے کے بعد بچوں کو گھروں کے اندر ہی رکھیں، رات کے وقت باہر نکلتے ہوئے ٹارچ یا روشنی کا استعمال کریں، اور مویشیوں کو بند اور روشن باڑوں میں رکھیں۔ تیندوے کی موجودگی سے متعلق دیہات میں آگاہی پمفلٹس بھی چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

اگر اطرافی علاقوں میں کہیں تیندوا نظر آئے تو فوری طور پر محکمۂ جنگلات کے درج ذیل افسران سے رابطہ کریں:آر ایف او وجے کمار جادھو: 9591317807ڈی آر ایف او روی: 9900561007ڈی آر ایف او آر ایل راٹھوڑ: 8618002638بِٹ فاریسٹر پرشورام: 9845112328یا جنگلاتی ہیلپ لائن نمبر: 1926 پر اطلاع دیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے