یکت پور میں وزیر ایشور بی کھنڈرے کی شرکت، ایم ڈی فیروز بودھیرا نے کیا پرتپاک استقبال
بیدر16 نومبر ( ناز میڈیا )بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ کے تحت بگدل ضلع پنچایت حلقہ کے کانگریس کے امیدوار ایم ڈی فیروز بودھیرا نے یکت پور گاؤں میں مقامی قائد نرساپا جَنکنور کے نئے مکان کی تقریبِ افتتاح (گھر کی نئی تعمیر کی تقریب) میں شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ریاستی وزیر برائے پنچایت راج و ضلع انچارج وزیر ایشور بی کھنڈرے کی ایم ڈی فیروز بودھیرا نے گلپوشی و تہنیت پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔
اس موقع پر آمرت راؤ چمکوڑے، سدھاکر راجگیرہ، سنتوش پاٹل، سنیل خاشم پور اور رمیش برادار سمیت گاؤں کے متعدد معزز بزرگوں، سرکردہ شخصیات اور مقامی قائدین موجود تھے۔









0 تبصرے