Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بیدر میں مڈ ڈے میل اسکیم کی ذمہ داری باورچی ملازمین کے حوالے کرنے کا مطالبہ، سینٹرل کلسٹر کچن نظام کی مخالفت

بیدر میں مڈ ڈے میل اسکیم کی ذمہ داری باورچی ملازمین کے حوالے کرنے کا مطالبہ، سینٹرل کلسٹر کچن نظام کی مخالفت


بیدر، 17 نومبر (نامہ نگار ) سرکاری اور امدادی اسکولوں میں مڈ ڈے میل (گرم دوپہر کے کھانے) اسکیم کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری اساتذہ کے بجائے باورچی ملازمین کے حوالے کرنے اور سینٹرل کلسٹر کچن نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ اکشر داسوہ ملازمین کی تنظیم (سی آئی ٹی یو) کی ضلعی کمیٹی نے کیا ہے۔تنظیم نے اپنے مطالباتی مکتوب میں کہا کہ اساتذہ کو اسکولوں میں نصابی تعلیم اور تدریسی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دینے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے، جبکہ مڈ ڈے میل اسکیم کی مکمل نگرانی اور انتظام کی ذمہ داری باورچی ملازمین کو سونپی جائے۔ ضرورت پڑنے پر ان کے اوقاتِ کار میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ تنظیم کے مطابق باورچی ملازمین میں ایس ایس ایل سی، پی یو سی اور گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے افراد بھی شامل ہیں، جو اس اسکیم کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں۔تنظیم نے مطالبہ کیا کہ کھانے کی تیاری کے لیے درکار انڈوں کی سربراہی پولٹری فیڈریشن کے ذریعے براہِ راست اسکولوں کو کی جائے۔ اس کے علاوہ ایسے سینٹرل کلسٹر کچن نظام کو کسی بھی صورت نافذ نہ کیا جائے، جس میں نجی اور مذہبی اداروں کی شمولیت کا امکان ہو۔مکتوب میں کہا گیا کہ اگر اسکولوں میں ہی کھانا تیار کرنے کے بجائے کلسٹر کچن مراکز قائم کیے گئے تو پہلے سے خدمات انجام دے رہے باورچی ملازمین کے روزگار پر خطرہ منڈلانے لگے گا اور ان کے خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔ لہٰذا حکومت اس نظام کو نافذ کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہو۔تنظیم نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے باورچی ملازمین کو دیا جانے والا ماہانہ 1,000 روپے کا اعزازیہ روک دیا گیا ہے، جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی صرف دو ماہ کا اعزازیہ ادا کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ واجبات فوری طور پر جاری کیے جائیں اور اعزازیہ کے بجائے مزدوروں کی اجرت کے طرز پر معاوضہ مقرر کیا جائے۔اس کے علاوہ ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنے، زچگی کی چھٹی منظور کرنے اور دورانِ ملازمت کسی ملازم کی اچانک موت کی صورت میں اس کے اہلِ خانہ کے کسی فرد کو اسی عہدے پر ملازمت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ان مطالبات کی تکمیل کے لیے تنظیم نے 16 نومبر کو کام بند رکھ کر ضلع پنچایت دفتر کے روبرو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مکتوب کو پیشگی اطلاع تصور کیا جائے۔اس موقع پر اکشر داسوہ ضلع صدر پشپا مجگے، سکریٹری ریکھا ہمیلافورے، خازن رکمنی رتن، جن وادی مہیلا سنگھٹن کی ساوتری بائی چکمٹھ اور فرزانہ بیگم سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے