چٹّنلی میں ویر بھدریشور مندر کے سالانہ میلے میں ایم ڈی فیروز بودھیرا کی شرکت، مندر کمیٹی نے کیا استقبال و تہنیت
بیدر15 نومبر ( ناز میڈیا )بیدر ضلع کے بگدل ضلع پنچایت حلقہ کے تحت آنے والے موضع چٹّنلی میں واقع شری ویر بھدریشور مندر کے سالانہ جاترا مہوتسو میں ضلع پنچایت حلقہ کے مقبول سیاسی و سماجی رہنما ایم ڈی فیروز بودھیرا نے شرکت کی۔
اس موقع پر مندر کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی فیروز بودھیرا کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کی اور بگدل ضلع پنچایت حلقہ کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بھلائی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر شری سدھیشور سوامی جی، رہنما سدھاکر راجگیرہ، گرام پنچایت صدر ناگیش، راج ریڈی، ویرشیٹی پاٹل، ادے کمار، ناگیندر اور سنیل سمیت گاؤں کے متعدد معززین، اہم شخصیات، خواتین اور بچے موجود تھے۔








0 تبصرے