Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گنے کی قیمت 4 ہزار روپے فی ٹن مقرر کرنے کے مطالبے کی حمایت؛ بنڈےپا قاشم پور کسانوں کے احتجاج میں شریک

 گنے کی قیمت 4 ہزار روپے فی ٹن مقرر کرنے کے مطالبے کی حمایت؛ بنڈےپا قاشم پور کسانوں کے احتجاج میں شریک


بیدر، 14 نومبر (محمد علیم الدین) گنے کی فی ٹن قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے اور اضافی امدادی قیمت کا اعلان کرنے سمیت مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے بیدر میں کسانوں کا شبانہ احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج کو سابق وزیر اور جے ڈی ایس کے سینئر قائد بنڈےپا قاشم پور نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کے روز احتجاجی مقام پہنچ کر کسانوں سے ملاقات کی۔بیدر شہر کے امبیڈکر سرکل کے قریب ضلع انچارج وزیر کے دفتر کے سامنے ضلع کسان تنظیموں کی رابطہ کمیٹی کی قیادت میں 12 نومبر سے یہ احتجاج جاری ہے۔ اس موقع پر بنڈےپا قاشم پور نے کہا کہ بیدر ضلع میں گنا ایک اہم تجارتی فصل ہے اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے انہیں مناسب قیمت ملنا ضروری ہے۔ فی ٹن گنے کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کا کسانوں کا مطالبہ بالکل جائز اور سائنسی بنیادوں پر مبنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس نہ صرف موجودہ احتجاج بلکہ 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے والے بڑے احتجاج میں بھی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس نے بھی حال ہی میں پریس کانفرنس کے ذریعے فی ٹن گنے کے لیے 4 ہزار روپے قیمت اور کم از کم 500 روپے امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بی ایس ایس کے شوگر فیکٹری حکومت چلائے بنڈےپا قاشم پور نے بی ایس ایس کے شوگر فیکٹری کے تعلق سے کہا کہ کسانوں کو فیکٹری لیز پر دینے کا مطالبہ کرنے کے بجائے حکومت سے اسے اپنے انتظام میں چلانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ڈیڑھ سال تک فیکٹری چلائے، جبکہ آئندہ جے ڈی ایس کی حکومت قائم ہونے پر فیکٹری کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابقہ حکومت کے دور میں 20 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرکے بی ایس ایس کے شوگر فیکٹری کو دوبارہ شروع کروایا گیا تھا۔خشک سالی معاوضے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا سابق وزیر نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خشک سالی معاوضے کے نام پر کسانوں کے کھاتوں میں 500 اور 1000 روپے جمع کروائے گئے ہیں، جو کسانوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فی ہیکٹر 2500 روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا، لیکن کسانوں کی مخالفت کے بعد فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کی بات کہی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اتنی معمولی رقم سے کسانوں کو کیا راحت مل سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ سابقہ جے ڈی ایس حکومت کے دوران کسانوں پر قرض کا بوجھ کم کرنے کے لیے دو مرتبہ قرض معافی کی گئی تھی اور فی کھاتہ ایک لاکھ روپے تک کی راحت فراہم کی گئی تھی۔ حکومت چلانے والوں میں کسانوں کے تئیں عزم اور ذمہ داری کا جذبہ ہونا ضروری ہے۔بی جے پی قائدین نے بھی کی احتجاج کی حمایت اسی دوران سابق مرکزی وزیر بھگوانت کھوبا کی موجودگی میں بی جے پی قائدین نے بھی احتجاجی مقام پہنچ کر کسانوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس طرح کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں جے ڈی ایس اور بی جے پی کے قائدین نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر جے ڈی ایس ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور، بی جے پی ضلع صدر سوم ناتھ پاٹل، کسان تنظیم کے قائدین ملیکارجن سوامی، شیوراج پاٹل اتیوال، اشوک کوڈگے، ششی ہوسالی، پیرپا یرنلی، سجاد صاحب، دیویندر سونی، راجو کڈیال، راج شیکھر جوالے، بسوراج پاٹل ہارگیری، سدرشن سندرراج، بوم گونڈا چٹاواڑی، ابھی کالے، سنگو چدری، شیوکمار باویکٹی، ارون ہوسپیٹ، للیتا کرنجے، سنگما پاٹل، ریونا سدپا شیرکٹنلی، گنپتی شمبھو کنگن کوٹ، منوہر ڈنڈے، جعفر کڈیال، تاناجی تورنیکر اور چکن سلیم سمیت جے ڈی ایس، بی جے پی قائدین اور کسان تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے