بگدل میں سابق گرام پنچایت صدر سومناتھ کی نئی رہائش گاہ کی تقریبِ افتتاح میں ایم ڈی فیروز بودھیرا کی شرکت
بیدر، 17 نومبر (نامہ نگار ) بگدل ضلع پنچایت حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ایم ڈی فیروز بودھیرا نے بگدل گاؤں میں سابق گرام پنچایت صدر سومناتھ کی نئی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب (گِرہ پرویش) میں شرکت کی اور انہیں نئے مکان کی خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی فیروز بودھیرا نے سومناتھ کو نئے گھر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحال زندگی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔تقریب میں کانگریس کے سینئر قائد ایم ڈی معیزالدین، کیلاش بگدل، جمیل پٹیل سمیت دیگر مقامی قائدین اور معززین موجود تھے۔








0 تبصرے