گدگے ہسپتال کی خدمات قابلِ ستائش: ڈاکٹر گووند اورادکر نے بچوں کے دل کے امراض کے علاج کی تعریف کی

گدگے ہسپتال کی خدمات قابلِ ستائش: ڈاکٹر گووند اورادکر نے بچوں کے دل کے امراض کے علاج کی تعریف کی


بیدر 8 فروری (نامہ نگار ) 12 سال سے کم عمر بچوں میں دل کے امراض ظاہر ہونا عام بات ہے، اور اس کے لیے ماہر اور مؤثر علاج فراہم کرنے والی گدگے ہسپتال کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ یہ بات بنگلور کے جے دیو ہسپتال کے ماہر امراض قلب اطفال ڈاکٹر گووند اورادکر نے کہی۔انہوں نے اتوار کے روز شہر کے گدگے سپر اسپیشالیٹی اور ملٹی اسپیشالیٹی ہسپتال اور روٹری کلب آف انر ول کے تعاون سے ضلع کے 12 سال سے کم عمر بچوں کے دل کے امراض کی جانچ اور مفت علاج کے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دل کے امراض ماں کے پیٹ میں ہی ظاہر ہو سکتے ہیں۔


 اگر پیدائش کے فوراً بعد علاج فراہم کیا جائے تو بچہ پوری زندگی صحت مند رہ سکتا ہے، لیکن اگر بچپن میں علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں دل کے امراض سے اموات کی شرح کم ہوتی ہے، جو ایک اطمینان کی بات ہے۔

ہسپتال کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر نیتین گدگے نے بتایا کہ گزشتہ سات آٹھ دنوں سے ضلع بھر میں 12 سال سے کم عمر دل کے مریض بچوں کی نشاندہی کر کے ان کی جانچ اور علاج کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی بہت سے بچوں کو مفت جانچ اور علاج کی سہولت دی گئی ہے۔ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ ضلع سرجن ڈاکٹر چندرکانت گدگے نے اس موقع پر صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی حالت پھول کی طرح نازک ہوتی ہے، اس لیے ان کی صحت کا خیال رکھنا والدین اور ڈاکٹروں دونوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہسپتال ہر عمر کے مریضوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے اور عوام کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ہسپتال کے ایک اور سینئر ڈاکٹر سچن گدگے نے کہا کہ ڈاکٹر گووند اورادکر کا ہسپتال میں شامل ہونا باعثِ خوشی ہے اور ان کی خدمات سے ہم بہتر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت آج 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے دل کے امراض کی جانچ اور علاج کا خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جس سے ضلع کے عوام شام تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر ضلع کے سینئر ڈاکٹروں میں ڈاکٹر وی وی ناگراج، ڈاکٹر وجے کمار کوٹے، روٹری کلب آف انر ول کے ہاوشیٹی پاٹل، ڈاکٹر مہیش ٹونڈارے سمیت دیگر سینئر ڈاکٹروں، عملے اور روٹری کلب کے عہدیداران کی موجودگی بھی تھی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے