ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر محمد عظیم خان کا انتقال، مدینہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا، مخدوم جی قادریؒ قبرستان میں تدفین
بیدر۔ 31 اگست( نامہ نگار ) بیدر شہر کے معروف اور معزز شخصیت محمد عظیم خان صاحب، ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر (DAR) کے انتقالِ پُرملال پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، احباب اور متعلقین میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ایک طویل عرصے تک محکمۂ پولیس سے وابستہ رہے اور اپنی ملازمت کے دوران فرائضِ منصبی انجام دینے کے بعد بحیثیت پولیس انسپکٹر DAR سبکدوش ہوئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ مدینہ مسجد، نئی کمان، بیدر میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، محلہ کے افراد اور کثیر تعداد میں اہلِ بیدر نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ محمد علاء الدین سلفی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو احترام و عقیدت کے ساتھ حضرت مخدوم جی قادریؒ بیدر کے احاطۂ قبرستان میں لے جایا گیا، جہاں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور رحمتِ الٰہی کی دعائیں کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد عظیم خان صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے، قبر کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مرحوم کی قبر کو کشادہ فرما، انہیں جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور انہیں اپنی بے پایاں رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ، 8 دختران اور ایک فرزند چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ کو جو صدمہ پہنچا ہے، وہ ناقابلِ تلافی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے، مرحوم کی نیکیوں اور حسنات کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور اہلِ خانہ کو ان کے لیے ایصالِ ثواب کا ذریعہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کے نامۂ اعمال کو نیکیوں سے بھر دے، روزِ قیامت آسانی فرمائے اور انہیں حضور نبی کریم ﷺ کی شفاعتِ کبریٰ نصیب فرمائے۔ تمام متعلقین سے مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔ رحوم کے فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ بوقت بعد نماز ظہر تا عصر مسجد مولا علی بیدر میں ہوگی۔رابطہ کیلئے موبائیل نمبر 9740475586 ہے۔







0 تبصرے