ریاستی حج کمیٹی کی غفلت سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے عازمینِ حج پریشان

ریاستی حج کمیٹی کی غفلت سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے عازمینِ حج پریشان


 ممبئی7فروری( ناز میڈیا) ریاستی حج کمیٹی کی غفلت کے سبب عازمینِ حج شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں اسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ عازمین کے سات اقسام کے میڈیکل چیک اَپ کے لیے ملت اسپتال انتظامیہ کو ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے سفارشی خط دیا گیا تھا۔ خط موصول ہونے کے بعد ۱۶۰۰؍ سے زائد عازمین نے چیک اَپ بھی کروا لیا، مگر جب دماغی بخار کا ٹیکہ لگوانے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے عازمین جمعہ کی صبح شتابدی اسپتال (کاندیولی) پہنچے تو انہیں یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا گیا کہ اوپر سے حکم آیا ہے کہ مزید دو ٹیسٹ، یعنی ایچ آئی وی اور سی بی سی، کروائے جائیں، اس کے بعد ہی ٹیکہ لگا کر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

اس صورتِ حال کے نتیجے میں عازمین سخت پریشان ہوگئے۔ صبح سویرے سے شتابدی اسپتال میں طویل قطار میں کھڑے رہنے والے عازمین کو دوبارہ ملت اسپتال کا چکر لگانا پڑا، دوبارہ فیس دینی پڑی اور پھر شتابدی اسپتال جانا ہوگا۔ یعنی جو کام ایک ہی مرتبہ خون کا نمونہ دینے اور فیس جمع کرنے سے آسانی سے ہو سکتا تھا، اس کے لیے عازمین کو بار بار چکر لگانے اور وقت ضائع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔پریشانی عازمین کی زبانی باندرہ میں رہنے والے ایاز احمد حاجی نے بتایا کہ میرے جیسے سیکڑوں عازمین کے لیے یہ پریشانی کا سبب بنا کہ ایک طرف طویل قطار میں کھڑے رہنے کے بعد چیک اَپ کیا گیا، پھر جب ٹیکہ لگوانے پہنچے تو دو مزید ٹیسٹ کے لیے کہا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میری اہلیہ کو بھی کام کاج چھوڑ کر اسپتال آنا پڑا۔ اگر یہی ٹیسٹ پہلے ہی لکھ دیے گئے ہوتے تو نہ بھاگ دوڑ کرنی پڑتی، نہ ایک سے زائد مرتبہ اسپتال کے چکر لگانے پڑتے اور نہ ہی دوبارہ فیس جمع کرانی پڑتی۔پاٹلی پترا نگر مسجد (جوگیشوری) کے امام و خطیب مولانا شاہد نے بتایا کہ جب وہ جمعہ کی صبح شتابدی اسپتال ٹیکہ لگوانے پہنچے تو کسی طرح ٹیکہ تو لگ گیا، مگر اسپتال کے عملے نے اوپر کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو مزید ٹیسٹ کرانے ہوں گے، اس کے بعد ہی رپورٹ پر مہر لگائی جائے گی۔ اس طرح شتابدی اسپتال میں قطار میں کھڑے ۷۵؍ سے زائد عازمین کو مایوس لوٹنا پڑا۔مولانا کے مطابق، “اگر یہ سب کچھ پہلے ہی طے کر لیا گیا ہوتا اور حج کمیٹی کی جانب سے وضاحت کر دی گئی ہوتی تو یہ نوبت نہ آتی اور سیکڑوں عازمین غیر ضروری طور پر پریشان نہ ہوتے۔ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او نے کیا کہا؟ ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر منوج جادھو (جن کی تقرری کے خلاف ریاستی حکومت پر عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے) نے ملت اسپتال کے انچارج ڈاکٹر طلحہ دُکّا کو مرکزی وزارت برائے صحت عامہ اور خاندانی فلاح و بہبود کی ہدایات کے حوالے سے ۳؍ فروری کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا۔ اس میں لکھا گیا کہ ملت نرسنگ ہوم میں عازمین کے سات اقسام کے چیک اَپ کی سہولت فراہم کی جائے اور ۲؍ فروری کو ہونے والی بات چیت پر عمل کیا جائے۔

خط میں درج ٹیسٹوں میں شامل تھے:

۱) ایکسرے

۲) ای سی جی

۳) آر ایف ٹی

۴) ایل ایف ٹی

۵) آر بی ایس

۶) یو پی ٹی (خصوصاً خواتین کے لیے)

۷) یو ایس جی

ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ۳؍ ہزار عازمین کا یہ میڈیکل چیک اَپ ۶؍ فروری تک مکمل کر دیا جائے۔ اس خط میں ایچ آئی وی اور سی بی سی ٹیسٹ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ عازمین کو ہونے والی پریشانی اور اضافی ٹیسٹ کے بارے میں حج کمیٹی کے سی ای او منوج جادھو کو علم ہی نہیں تھا۔ نمائندۂ انقلاب کی توجہ دلانے پر انہوں نے کہا،

“کس نے یہ حکم دیا ہے، میں دیکھتا ہوں اور فوری طور پر مسئلہ حل کراتا ہوں۔”

سفارشی خط پر عمل کیا گیا: اسپتال انچارج

ملت اسپتال کے انچارج ڈاکٹر طلحہ دُکّا نے بتایا کہ

“ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جو سفارش کی گئی تھی، اسی کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے اور رپورٹ عازمین کو دے دی گئی۔ بعد میں دو مزید ٹیسٹ کے بارے میں بتایا گیا۔ اگر یہ پہلے ہی خط میں درج ہوتے تو ایک ساتھ وہ ٹیسٹ بھی کر لیے جاتے۔ بہرحال، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے عازمین کا ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔”

ذمہ داران کی مشترکہ کوشش

عازمینِ حج کے ملت اسپتال میں چیک اَپ کا انتظام کرنے اور فیس کا بڑا حصہ ادا کرنے کے حوالے سے حافظ محمد اقبال چوناوالا نے بتایا کہ

“اس سلسلے میں کافی کوشش کی گئی۔ مقامی ذمہ دار افراد نے تعاون کیا اور چیک اَپ کی فیس کا بڑا حصہ بھی مشترکہ طور پر ادا کیا، مگر ریاستی حج کمیٹی کی غفلت کے باعث عازمین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔”

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے