Header Ads Widget

Responsive Advertisement

قرض کے بوجھ سے کسان کی خودکشی، ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے اہلِ خانہ کو ذاتی طور پر مالی امداد دی

قرض کے بوجھ سے کسان کی خودکشی، ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے اہلِ خانہ کو ذاتی طور پر مالی امداد دی


بیدر30 اگست ( نامہ نگار )بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ کے سندھول گاؤں میں حال ہی میں قرض کے بوجھ کے باعث خودکشی کرنے والے کسان ویراپا کے اہلِ خانہ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے ملاقات کی اور اپنی جانب سے ذاتی مالی امداد فراہم کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلاسہ دیا۔ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے کسان ویراپا کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے دکھ اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ذاتی طور پر مالی مدد فراہم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔کسان کے خاندان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد اور دیگر سہولیات جلد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے بات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جلد از جلد 5 لاکھ روپے معاوضہ دلانے اور متوفی کسان کی اہلیہ کو ہر ماہ 2 ہزار روپے وظیفہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈاکٹر شیلیندر بیلدالے نے کہا کہ کسان خاندان کی مشکلات میں ان کا ساتھ دینا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ’’جب انا داتا کا خاندان مشکلات کا شکار ہو تو اسے حوصلہ اور مدد فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ حکومت کی امداد جلد از جلد خاندان تک پہنچے، اس کے لیے مخلصانہ کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر رہنماؤں گرو ناتھ راجگیرہ بگدل، چندریا سوامی، سنتوش ریڈی، شیوکمار سلطان پور، دلیپ نیلمن، شام راؤ شیریکار، پنچیا سوامی، پربھو مورے، راج کمار پولیس پاٹل، راج کمار پاٹل، انیل کمار شیریکار، شنکرے پّا باپور، پرمیش پاٹل اور امر چٹنلی سمیت مقامی رہنما، بی جے پی کارکنان اور گاؤں کے افراد موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے