رمضان المبارک میں ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی بیدر کی اپیل: اپنی زکوٰۃ و صدقات دے کر ڈائلیسس مریضوں کی زندگی بچانے میں تعاون کریں

رمضان المبارک میں ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی بیدر کی اپیل: اپنی زکوٰۃ و صدقات دے کر ڈائلیسس مریضوں کی زندگی بچانے میں تعاون کریں

 بیدر23فروری( نامہ نگار )بیدر میں خدمتِ خلق کا ایک قابلِ تقلید نمونہ پیش کرتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی گزشتہ پانچ برسوں سے بی بی ایس ہاسپٹل، اولڈ سٹی منیر تعلیم بیدر میں ایک فلاحی ڈائلیسس مرکز کامیابی سے چلا رہی ہے۔ یہ اطلاع سوسائٹی کے سکریٹری جناب سراج الدین ایس کے نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خدمت اہل خیر حضرات کے تعاون سے گردوں کے مریضوں کو انتہائی کم خرچ پر فراہم کی جا رہی ہے، جہاں صرف 350 روپے بطور سروس چارج وصول کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ سکریٹری سراج الدین کے مطابق بی بی ایس ہاسپٹل میں سات ڈائلیسس مشینیں موجود ہیں، جن میں سے چھ منفی اور ایک مثبت مریضوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس وقت تقریباً تینتالیس مریض باقاعدگی سے یہاں علاج حاصل کر رہے ہیں، جبکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً دس ہزار ڈائلیسس سیشن مکمل کیے جا چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ بی بی ایس ہاسپٹل مسلسل عوامی خدمت انجام دے رہا ہے اور لوگوں کا بھرپور اعتماد حاصل کر چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرکز میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے اور جدید آر او پلانٹ نصب کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔ اگرچہ مریضوں سے صرف تین سو پچاس روپے وصول کیے جاتے ہیں، لیکن ایک ڈائلیسس کی اصل لاگت اس سے کہیں زیادہ ہے اور سوسائٹی تقریباً پینسٹھ فیصد خسارے کے باوجود یہ خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

سکریٹری کے مطابق نجی ہاسپٹلوں میں یہی علاج فی نشست 1500 سے 2500 روپے میں کیا جاتا ہے، جبکہ اس مرکز میں استعمال ہونے والا طبی سامان بھی خریداری قیمت پر فراہم کیا جاتا ہے۔ سوسائٹی کو اسی جی اور بارہ اے کی سرکاری منظوری حاصل ہے۔ اس ہاسپٹل کا سالانہ بجٹ تقریباً 35 لاکھ روپے ہے، جبکہ مکمل طور پر مفت خدمات فراہم کرنے کی صورت میں یہ خرچ تقریباً 50 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈائلیسس کی خدمات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں، اور سوسائٹی کا عزم ہے کہ مستقبل میں بھی یہ خدمات مستقل طور پر بلا معاوضہ جاری رکھی جائیں۔اس موقع پر سوسائٹی کی مجلسِ انتظامیہ کے اراکین بھی موجود تھے، جن میں ڈاکٹر ارشاد نوید احمد (صدر)، جناب رفیق احمد گڈگی (نائب صدر)، ڈاکٹر سید عبدالجواد (خازن)، ڈاکٹر عبدالرؤف صدیقی (رکن)، ڈاکٹر سید ابرار الحق قادری (رکن)، ڈاکٹر محمد مخیب احمد (رکن) اور ڈاکٹر محمد جنید پٹیل (رکن) میں تمام اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات اس کارِ خیر کے لیے پیش کریں، کیونکہ آپ کا معمولی سا تعاون بھی کسی قیمتی جان کو بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔یہ خدمت مخیر حضرات کے تعاون سے، بلا تفریق مذہب و ملت، تمام عقائد اور پس منظر کے لوگوں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

عطیات کی تفصیلات:

NAME : Helping Hands Society

A/c No : 41159884175

Bank/Branch : SBI Osman Gunj, Bidar.

IFSC Code : SBIN0020710

یو پی آئی کے ذریعے بھی عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ آئیے، انسانیت کی اس عظیم خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کسی ضرورت مند کی زندگی بچانے کا وسیلہ بنیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے