سال2030 میں مسلمان 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے
ایک دلچسپ اور نایاب تقویمی ترتیب کے باعث سال 2030 میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا۔ پہلا رمضان 4 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اسلامی قمری سال گریگورین سال سے تقریباً 10 سے 11 دن چھوٹا ہوتا ہے، جس کے باعث رمضان ہر سال پہلے آ جاتا ہے اور بعض اوقات ایک ہی عیسوی سال میں دو مرتبہ آ جاتا ہے۔
اس سے قبل یہ منفرد اتفاق 1997 میں پیش آیا تھا جبکہ آئندہ اس طرح کا موقع 2063 میں آئے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک فطری تقویمی عمل ہے جو قمری اور شمسی کیلنڈرز کے فرق کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک منفرد روحانی سال ھو گا








0 تبصرے