وجے سنگھ کا انسانیت کے لیے قدم: سالگرہ منانے کی بجائے کسانوں کی بھلائی کی دعا

وجے سنگھ کا انسانیت کے لیے قدم: سالگرہ منانے کی بجائے کسانوں کی بھلائی کی دعا




بیدر27 جنوری ( نامہ نگار) سابق قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر وجے سنگھ نے اس سال اپنی سالگرہ، جو 29 جنوری کو منائی جاتی ہے، نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے بیدر ضلع اور خاص طور پر بسواکلیان تعلقہ میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، جس سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وجے سنگھ نے اپنے حامیوں اور چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اس موقع پر کوئی بھی فلیکس، کٹ آؤٹ یا بینر نہ لگائیں، اور نہ ہی کوئی شال یا پھول نہیں لے کر آئیں۔ بلکہ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ کسانوں اور عوام کی بہتری کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حمایت اور دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، اور یہی ان کے لیے سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے