بیدر ضلع پولیس کی جانب سے 77ویں یومِ جمہوریہ کی پُروقار تقریب، شہریوں کو مبارکباد
بیدر27 جنوری ( ناز میڈیا)بیدر ضلع پولیس کی جانب سے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ضلع کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر پولیس محکمہ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آئینِ ہند کی اہمیت اور جمہوری اقدار پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارت نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی، تاہم مکمل خودمختاری کے لیے ایک مضبوط آئین کی ضرورت محسوس کی گئی۔
اسی احساس کے تحت آئین سازوں نے مسلسل 2 سال، 11 مہینے اور 18 دن کی طویل محنت کے بعد 26 جنوری 1950 کو آئینِ ہند کو تیار کر کے نافذ کیا، جس کے بعد بھارت ایک مکمل جمہوری ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
بیان میں کہا گیا کہ آئین شہریوں کو قیمتی بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے اور ان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس محکمہ کی اہم ذمہ داری ہے، جبکہ عوام کو بھی ان حقوق کے درست استعمال اور غلط استعمال سے اجتناب کی تلقین کی گئی۔یومِ جمہوریہ کے موقع پر بیدر ضلع پولیس کے دفتر کے احاطے میں راشٹر پتا مہاتما گاندھی جی اور معمارِ آئین بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔
اس موقع پر ضلع کے تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ موجود پولیس افسران، عملہ اور دفتری ملازمین کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی گئی۔آخر میں پری دیپ گنٹی، آئی پی ایس، پولیس سربراہ، بیدر ضلع کی جانب سے پیغام دیا گیا











0 تبصرے