نہرو اسٹیڈیم بیدر میں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب، وزیر ایشور بی۔کھنڈرے نے پرچم کشائی انجام دی
بیدر 27 جنوری( نامہ نگار) یومِ جمہوریہ کے موقع پر بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں پیر کے روز منعقدہ تقریب میں جنگلات، حیاتیات و ماحولیات اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر، جناب ایشور بی۔کھنڈرے نے رسمِ پرچم کشائی انجام دی۔ اس کے بعد انہوں نے کھلے جیپ میں سوار ہو کر اعزاز حاصل کیا۔
اس کے بعد مختلف دستوں کی جانب سے دلکش پریڈ کا انعقاد ہوا۔وزیر ایشور بی کھنڈرے نے بعد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آزادی عوام کی بے پناہ قربانیوں اور جانثاری سے حاصل ہوئی ہے۔ پچھتر سالوں میں ہم زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ایک سو چالیس کروڑ کی آبادی میں سے ایک سو دس کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود ہیں، اور ہر طرح کی معلومات اب آسانی سے دستیاب ہیں۔
خلائی شعبے میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے۔ بھارت اب دنیا میں ایک طاقتور ملک بن چکا ہے۔اس موقع پر رکنِ پارلیمان ساگر کھنڈرے، بیدر جنوبی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدالے، رکنِ قانون ساز کونسل ماروتی راو مولے، بیدر میونسپل کارپوریشن کے صدر محمد غوث ، بیدر شہری ترقیاتی اتھارٹی کے صدر بسواراج جابشیٹی، ضلع ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے، ضلع سپریٹینڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ گنٹی، بیدر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مکول جین اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔











0 تبصرے