نابالغ کو دو پہیہ گاڑی دینا مہنگا پڑ گیا، والدین پر 25 ہزار روپے جرمانہ
بیدر22 جنوری ( ناز میڈیا ) نابالغ عمر کے ایک لڑکے کی جانب سے دو پیا گاڑی چلانے کے معاملے میں، باسواکلیان کے جے ایم ایف سی عدالت نے اس کے والدین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔باسواکلیان شہر پولیس تھانہ کے سی پی آئی علی صاب نے نابالغ لڑکے کو گاڑی چلاتے ہوئے پایا، جس کے بعد اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ اس معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے نابالغ لڑکے کے والدین کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑی دینے سے گریز کریں، تاکہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔ اس سے نہ صرف بچوں کی حفاظت ہوگی بلکہ قانونی پیچیدگیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے