ورلڈ اکنامک فورم کا فالو اپ اجلاس حیدرآباد میں منعقد کرنے سے اتفاق

ورلڈ اکنامک فورم کا فالو اپ اجلاس حیدرآباد میں منعقد کرنے سے اتفاق


 حیدرآباد ۔23جنوری ( ناز میڈیا) ورلڈ اکنامک فورم کے ڈاؤس میں منعقدہ اجلاس کے دوسرے دن چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ وفد میں عالمی صنعتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے معاہدات کئے گئے۔ اجلاس کے دوسرے دن 2862 کروڑ کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدات پر دستخط ہوئے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے تلنگانہ رائزنگ ویژن 2047 پر عمل آوری میں تعاون کا یقین دلایا اور حیدرآباد میں ہر سال ورلڈ اکنامک فورم کے فالو اپ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی مینجنگ ڈائرکٹر جریمی جرگینس اور اسٹریٹجک امور کی سربراہ منجو جارج نے تلنگانہ پویلین میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی وزراء سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے فیصلوں پر عمل آوری کیلئے ہر سال جولائی یا اگست میں حیدرآباد میں فالو اپ اجلاس کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ جنوری میں سرمایہ کاری سے متعلق جو فیصلے کئے جا تے ہیں ان پر عمل آوری کیلئے فالو اپ اجلاس ضروری ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں انعقاد کا پیشکش کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد میں عالمی سطح کے اجلاسوں کے انعقاد کیلئے بہترین ماحول ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ٹیم نے چیف منسٹر کی تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دیگر ممالک نے بھی یہ تجویزپیش کی ہے لیکن تلنگانہ کی تجویز کو جلد ہی قطعیت دی جائے گی۔ مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ سمر ڈاؤس سمٹ ہر سال چین میں منعقد کیا جاتا ہے اور سعودی عرب میں بھی انعقاد کی پیشکش کی ہے۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ رائزنگ ویژن کا روڈ میاپ پیش کیا جس کے تحت تلنگانہ کی معیشت کو تین ٹریلین ڈالر تک ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے فیوچر سٹی اور دیگر پراجکٹس کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اسی دوران لیدر لینڈ کے یو پی سی وولٹ کمپنی نے 5000 کروڑ کے سرمایہ سے بھارت فیوچر سٹی میں 100 میگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفشل انٹلیجنس ریڈی ڈیٹا سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ نیدر لینڈ کی یو پی سی رینیویبل گروپ نے وولٹا کمپنی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ پانچ برسوں میں پانچ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجہ میں 3000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں تلنگانہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ کمپنی کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر ہین ڈی گروپ ، اسٹیون زوان کو فاؤنڈر ، الوک نگم چیف اگزیکیٹیو آفیسر ، وکاس شرما اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ نے تلنگانہ وفد سے ملاقات کی۔ شنیڈر الیکٹرک انڈیا کمپنی نے تلنگانہ میں 623 کروڑ کی سرمایہ کاری سے اپنے توسیعی منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ میں کمپنی کے دو یونٹ موجود ہیں اور الیکٹریکل سیفٹی پراڈکٹس کی تیاری کے سلسلہ میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ تلنگانہ میں 38 ڈیولپمنٹ مراکزکے قیام کی تجویز ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے