نئی کمان کے قریب ریلوے برج عوام کے لیے عذاب بن گیا ٹرینوں سے گرنے والا گندہ پانی، شہریوں کی عزت و صحت دونوں خطرے میں بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی

نئی کمان کے قریب ریلوے برج عوام کے لیے عذاب بن گیا ٹرینوں سے گرنے والا گندہ پانی، شہریوں کی عزت و صحت دونوں خطرے میں بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی


بیدر 22جنوری ( نامہ نگار) بیدر شہر کے مصروف اور حساس علاقے نئی کمان کے قریب واقع ریلوے برج عوام کے لیے شدید اذیت اور پریشانی کا سبب بن چکا ہے۔ اس برج کے نیچے سے گزرنے والے راہگیر، دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑی سواروں کو روزانہ ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب بھی اس برج سے کوئی ٹرین گزرتی ہے تو اس کے کوچز سے نکلنے والا گندہ اور بدبودار پانی نیچے سڑک پر چلنے والوں پر گر جاتا ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کی عزتِ نفس مجروح ہو رہی ہے بلکہ صحت کے سنگین خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

علاقہ عوام کے مطابق، ٹرین کے گزرنے کے دوران لوگ مجبوری کے تحت وہیں رکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، کیونکہ آگے بڑھنے کی صورت میں گندے پانی کے چھینٹوں سے بچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس اذیت ناک صورتحال سے خواتین، بچے، بزرگ اور بیمار افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، مگر افسوس کہ متعلقہ محکمے اس سنگین مسئلے پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی شکایت کئی مرتبہ مقامی رکن پارلیمنٹ اور ریلے محکمہ سے کی جا چکی ہے، لیکن تاحال نہ تو کوئی ٹھوس کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی برج کے نیچے کوئی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ٹرینوں کے ویسٹ ڈسپوزل سسٹم کو بہتر بنانے کی جانب بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، جو صاف طور پر انتظامی غفلت اور لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے۔

شہریوں نے سخت الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، برج کے نیچے حفاظتی شیڈ یا ڈھانچہ تعمیر کیا جائے اور ٹرینوں کے گندے پانی کے اخراج کے نظام کو درست کیا جائے۔ بصورتِ دیگر عوامی سطح پر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910



















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے