Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بیدر ضلع پولیس کی کارروائی، 9 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کا گانجہ ضبط، دو دوپہیہ گاڑیاں بھی پولیس کے قبضے میں، ایک ملزم گرفتار

بیدر ضلع پولیس کی کارروائی، 9 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کا گانجہ ضبط، دو دوپہیہ گاڑیاں بھی پولیس کے قبضے میں، ایک ملزم گرفتار


بیدر15 نومبر (نامہ نگار) بیدر ضلع پولیس نے گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو 342 گرام گانجہ ضبط کیا ہے، جس کی مالیت 7 لاکھ 17 ہزار 100 روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو دوپہیہ گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں، جن کی مالیت 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ اس طرح ضبط شدہ اشیاء کی جملہ مالیت 9 لاکھ 42 ہزار 100 روپے بتائی گئی ہے۔ اس کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی، آئی پی ایس کی راست ہدایت اور نگرانی میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایرانی کالونی سے قدیم آدرش کالونی ریلوے گیٹ کی سمت دوپہیہ گاڑیوں کے ذریعے گانجہ منتقل کیے جانے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نمبر 1 چندرکانت پجاری کی قیادت میں، ڈی وائی ایس پی بیدر دودپیر حسین صاحب ملا اور گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر آنند راؤ ایس این کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے بیدر شہر کے قدیم آدرش کالونی ریلوے گیٹ کی جانب جانے والے راستے پر، مجسٹریٹ مجاز افسر و تحصیلدار بیدر رویندر داما کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے گانجہ منتقل کرنے والی دوپہیہ گاڑیوں پر دھاوا بول دیا اور 14 کلو 342 گرام گانجہ سمیت دو دوپہیہ گاڑیاں ضبط کرلیں۔اس کارروائی میں ڈی ایس بی یونٹ کے اے ایس آئی گنڈپا ریڈی، ڈی ایس بی عملہ سنتوش، خواتین پولیس اسٹیشن کے سنتوش اور آنند، منوج کمار، سنجو کمار، گنگادھر، سدھاکر اور دیپک نے حصہ لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے تحت انجام دی گئی اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی نے متعلقہ پولیس افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بار بار ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے ملزمین کے خلاف روڈی شیٹ کھولی جائے گی اور انہیں ضلع بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیدر ضلع کو گانجہ سے پاک بنانے کے لیے ضلع پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے