Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈاکٹر سیدہ شاہین عباس عابدی آل انڈیا شیعہ سماج کی سکریٹری منتخب

ڈاکٹر سیدہ شاہین عباس عابدی آل انڈیا شیعہ سماج کی سکریٹری منتخب


گلبرگہ8 اکتوبر ( ناز میڈیا ) ملک میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم آل انڈیا شیعہ سماج نے کرناٹک کی معروف سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سیدہ شاہین عباس عابدی کو تنظیم کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں آل انڈیا شیعہ سماج کے جنرل سکریٹری مولانا ظفر الحسن جلال پوری نے ڈاکٹر شاہین عباس عابدی کو تقرری نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہین عباس عابدی ایک معروف ماہرِ تعلیم ہیں جو علم کی روشنی سے معاشرے کو منور کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کی سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں انہیں آل انڈیا شیعہ سماج میں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مولانا ظفر الحسن جلال پوری نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شاہین عباس عابدی اپنی نئی ذمہ داری کو بھی پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ نبھاتے ہوئے سماج کی فلاح و ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ آل انڈیا شیعہ سماج کے قومی صدر سید قاسیم حیدر رضوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے اس کے تعلیم یافتہ اور باشعور افراد کا عملی طور پر سرگرم رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے کے تعلیم یافتہ افراد گھروں تک محدود ہوجاتے ہیں، وہ معاشرہ ترقی کے بجائے پستی کی جانب گامزن ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا شیعہ سماج کی کوشش ہے کہ قابل، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ افراد کو آگے لایا جائے اور انہیں سماجی ذمہ داریاں سونپی جائیں، تاکہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے شیعہ سماج کی ترقی اور بہتری کو یقینی بنایا جاسکے اور آنے والی نسلوں کے لیے بنیادی اور مفید امور انجام دیے جاسکیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے