Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سنگاریڈی کے قریب سڑک حادثہ، بیدر کے دو نوجوان ہلاک بنگلور سے موٹر سائیکل پر گاؤں واپسی کے دوران حادثہ، دونوں کی موقع پر ہی موت

سنگاریڈی کے قریب سڑک حادثہ، بیدر کے دو نوجوان ہلاک بنگلور سے موٹر سائیکل پر گاؤں واپسی کے دوران حادثہ، دونوں کی موقع پر ہی موت


بیدر، 8 اکتوبر (نامہ نگار)پڑوسی ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی کے قریب بدھ کی علی الصبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بیدر تعلقہ کے یرنلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت سائی کرن جیتپا جوشی (25) اور ناگیش مانک انا (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق سائی کرن اور ناگیش آپس میں گہرے دوست تھے۔ دونوں نے بنگلور میں ایک پرانی موٹر سائیکل خریدی تھی اور اسی موٹر سائیکل پر بنگلور سے اپنے آبائی گاؤں یرنلی واپس آرہے تھے کہ راستے میں قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے کے بعد دونوں نوجوانوں کو شاہراہ پر پڑا دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے ایمبولینس عملے نے ان کے پاس موجود دستاویزات کی مدد سے ان کی شناخت اور پتے کا پتہ لگایا، جس کے بعد اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مہلوکین کے خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ دو نوجوانوں کی اچانک موت سے یرنلی گاؤں میں بھی سوگ کا ماحول ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے