Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک کی تحریک آزادی میں مسلمانوں اور اردو کا رول ناقابل فراموش اردو کو زندہ رکھنے اردو کے اخبارات ورسائل خریدنے پر زور : اطہر اللہ شریف سابق امیر حلقہ کرناٹک جماعت اسلامی

ملک کی تحریک آزادی میں مسلمانوں اور اردو کا رول ناقابل فراموش اردو کو زندہ رکھنے اردو کے اخبارات ورسائل خریدنے پر زور : اطہر اللہ شریف سابق امیر حلقہ کرناٹک جماعت اسلامی 


گلبرگہ 31 اگست ( ناز میڈیا ) ملک کی تحریک آزادی میں مسلمانوں اور اردو زبان نے کلیدی رول ادا کیا لیکن آزادی کے بعد مسلمانوں کی بے نظیر قربانیوں اور اردو کے تاریخی رول کو فراموش کر دیا گیا اس خیال کا اظہار اطہر اللہ شریف موظف کے اے ایس سابق امیر حلقہ کرناٹک جماعت اسلامی ہند نے کیا ہے وہ ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی ادبی اجلاس کو مہمان مقرر کی حیثیت سے مخاطب کر رہے تھے تحریک آزادی میں اردو کا کردار اور شہید اشفاق اللہ خان کے زیر عنوان ادبی اجلاس کل 11:30 بجے دن ہدایت سنٹر گلبرگہ میں منعقد ہوا اطہر اللہ شریف نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ آزادی کے بعد مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ اور اردو زبان کو مٹانے کی منظم سازشیں کی گئیں انہوں نے شہید اشفاق اللہ خان کی سرفروشی اور حب الوطنی اور ان کے جذبہ شہادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پھانسی سے سے قبل جیل میں اشفاق اللہ خان کا 8 کلو وزن بڑھ گیا اس سے ان کے جذبہ سرفروشی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اطہراللہ شریف نے کہا کہ تاریخ کی اس تلخ حقیقت کو آج عام کیا جانا چاہیئے کہ انگریزی حکومت کی جانب سے اشفاق اللہ خان کو پھانسی دینے کی پیروی 2 ہندوستانی وکلاء جگت نارائن اور ان کے بیٹے آنند نارائن نے کی اور اس کیلئے انگریزی حکومت نے انہیں 500 روپئے فی کس معاوضہ دیا آزادی کے بعد آنند نارائن ایم پی منتخب ہوئے اور اندرا گاندھی کے نہایت قریبی رہے اطہر اللہ شریف نے مزید کہا کہ ملک کی تحریک آزادی میں اردو نے جو تاریخی رول ادا کیا اسے فراموش کرنے پر کئی معروف ادبی شخصیات نے احتجاج کیا ہے انہوں نے برصغیر کے نامور ادیب گوپی چند نارنگ کی کتاب کے حوالے سے کہا کہ عوام میں تحریک آزادی کی زبردست اور انقلاب اسپرٹ پیدا کرنے والی زبان صرف اردو تھی اردو زبان کے شاعر ادیب صحافی مقرر ڈرامہ نگار ہر ایک نے تحریک آزادی میں اپنا اپنا محاذ کھول رکھا تھا اطہر اللہ شریف نے اردو زبان کی اثر آفرینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرانتی امر رہے کہ جواب میں حسرت موہانی کا انقلاب زندہ باد نعرہ سب سے زیادہ مقبول ہوا اس دور میں اردو مقبول عام عوامی زبان تھی اطہر اللہ شریف نے مزید کہا کہ ملک کو آزادی دلانے والی اردو کو آزادی کے بعد قومی زبان کا درجہ دینے سے محروم کر دیا گیا ملک کی آزادی کے بعد اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے کا موقع آیا تو ایک صدارتی ووٹ کے ذریعے اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے سے محروم کر دیا گیا ہندی اور اردو کو جب مساوی ووٹ حاصل ہوئے تب صدر جمہوریہ کے ایک ووٹ سے اردو کے بجائے ہندی کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا اس طرح اردو کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑ کر اردو کے ساتھ کھلا تعصب کیا گیا انہوں نے لسانی عصبیت کے موجودہ دور میں اردو زبان کو زندہ رکھنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے اور نئی نسل کو اردو سیکھانے پر زور دیا اطہر اللہ شریف نے ریاست گوا کا حوالہ دیا کہ وہاں ہر مسجد کے مکتب میں عربی کے ساتھ اردو سیکھانے کا نظم شروع کیا گیا جس کے نتیجہ میں پچھلے 8 سالوں کے دوران سینکڑوں طلبا و طالبات نے اردو سیکھی انہوں نے کرناٹک میں بھی تمام مسلکوں کی مساجد کے مکاتب میں بچوں کو عربی کے ساتھ ساتھ اردو سیکھانے کی پرزور اپیل کی اطہر اللہ شریف نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اخبارات و رسائل اردو کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے اردو اخبارات و رسائل خریدنے پر زور دیا اور کہا کہ اردو کے اخبارات ورسائل کے آنے سے گھروں میں اردو کا ماحول پیدا ہوگا 

ابتدا میں عبدالقدیر رکن شوری جماعت اسلامی نے ادارہ ادب اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اردو اور دیگر زبانوں کے ادب کو منفی رحجانات اور غیر اخلاقی اسلوب سے پاک کرنا ادارہ ادب اسلامی کا بنیادی مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کے تحت اردو کے ساتھ ساتھ کنڑا زبان کے اہل ادب کی فکری اصلاح کی کامیاب کوششیں کی جا رہی ہیں عبدالقدیر نے مزید کہا کہ ادیب و شاعر کو پابند نہیں کیا جا سکتا تاہم ادارہ ادب اسلامی ہند ادبا و شعراء کو اسلامی اقدار اور اصلاح معاشرہ کا ادب تخلیق کرنے کی ترغیب دلانے کیلئے کوشاں ہے انجینئر قاضی عبدالمحیط سرپرست ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ نے اجلاس کی صدارت کی انجینئر عارف مرزا صدر ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ و نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی منظور وقار سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی شاخ گلبرگہ نے خیر مقدم کیا سید امین الحسینی ندوی نائب صدر ادارہ ادب اسلامی شاخ گلبرگہ نے مہمان مقرر کا تعارف کروایا اجلاس میں باذوق مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے