محمد پرویز خان کو پیس اینڈ اسپورٹس ایمبیسڈر ایوارڈ سے نوازا گیا
بیدر6 مئی ( نامہ نگار )انڈین اسپورٹس ونگ کے ریاستی صدر اور چیئرمین نور ایجوکیشن سوسائٹی، محمد پرویز خان ولد محمد ایاز خان کو 2 مئی 2026 کو ملیشیا کے شہر کلانگ میں ایک تقریب کے دوران “پیس اینڈ اسپورٹس ایمبیسڈر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں بھارت سے تقریباً 100 اور ملیشیا سے 200 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ کرناٹک میں کھیل کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ملیشیا مدعو کیا گیا اور یہ اعزاز پیش کیا گیا۔
نور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عمران سعید نے کہا کہ محمد پرویز خان کی کامیابی نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہے اور اس سے وہ آگے بڑھنے کی ترغیب حاصل کریں گے۔
اس موقع پر نور گروپ کے اساتذہ اور عملے نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر محمد یوسف خان، سمیر خان، وٹھل راؤ اور سکیش سمیت تمام افراد نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ فیروز خان کے پی نیوز بیدر کہ مینیجنگ ڈائریکٹر وہ کانگرس سینیئر لیڈر جناب محمد ایاز خان کے فرزند ہیں









0 تبصرے