عیدالاضحیٰ اور حجاجِ کرام کو محمد ایاز الحق کی پُرخلوص مبارکباد
بیدر27 مئی (نامہ نگار)جناب الحاج محمد ایاز الحق، نائب صدر انجمن خادم الحجاج بیدر و مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر، نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ضلع بیدر سمیت عالمِ اسلام کے تمام مسلمانوں اور حجاجِ کرام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار، صبر، اخلاص اور اطاعتِ الٰہی کا عظیم درس دیتی ہے۔ حضرت ابراہیمؑ علیہ السلام اور حضرت اسماعیلؑ علیہ السلام کی بے مثال قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے خصوصی طور پر حجاجِ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو خوش نصیب اللہ تعالیٰ کے مہمان بن کر فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ سعادت اور باعثِ فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام حجاجِ کرام کے حج، عبادات اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں خیریت و عافیت کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹائے۔ جناب محمد ایاز الحق نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں اتحاد، بھائی چارگی، محبت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہے۔ آج کے حالات میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم آپسی اختلافات اور نفرتوں کو ختم کرکے امن، محبت اور اخوت کے ماحول کو فروغ دیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالمِ اسلام کو امن و سکون عطا فرمائے، ہمارے ملک میں خوشحالی، بھائی چارگی اور ترقی قائم رکھے، اور ہم سب کو ہر قسم کی برائی، بیماری، تنگ دستی اور پریشانی سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین۔








0 تبصرے