بقرعید کے پیشِ نظر بسواکلیان میں بیدر پولیس کا علاقوں میں حفاظتی گشت
بسواکلیان 27 مئی ( ناز میڈیا )بیدر ضلع پولیس کی جانب سے بقرعید کے موقع پر بسواکلیان شہر میں علاقے میں حفاظتی گشت کیا گیا۔ اس گشت کی قیادت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ گنٹی، آئی پی ایس نے کی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ بقرعید کا تہوار امن، بھائی چارے اور آپسی محبت کے ساتھ منائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے یہ حفاظتی گشت کیا گیا۔
اس موقع پر پولیس نے کہا کہ اگر کوئی مشتبہ یا شرپسندانہ سرگرمی نظر آئے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ امن و سکون برقرار رکھا جا سکے۔









0 تبصرے