مسجد چندا شاہ صوفیہ کنج نشین میں عیدالاضحیٰ کی نماز 9:30 بجے ادا کی جائیگی
بیدر 27 مئی (نامہ نگار )چندا شاہ صوفیہ کنج نشین درگاہ سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق متولی الحاج شاہ ابو انوار کنج نشین جُنیدی القادری نے اعلان کیا ہے کہ مسجد چندا شاہ صوفیہ کنج نشین، درگاہ پورہ محمد آباد، بیدر شریف میں عید الاضحیٰ کی نماز 28 مئی 2026 بروز جمعرات، 10 ذوالحجہ 1447 ہجری کو ٹھیک صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔پریس نوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر خطیب و امام شاہ معاذ کنج نشین جُنیدی القادری البغدادی نماز عید الاضحیٰ کی امامت کریں گے اور عید کا خطبہ بھی پیش کریں گے۔تمام اہلِ ایمان سے بروقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ عید کی نماز باجماعت ادا کی جا سکے۔








0 تبصرے