حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ، حجاج میدان عرفات میں جمع

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ، حجاج میدان عرفات میں جمع


 منگل26مئی( ایجنسی ) ادا کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج میدانِ عرفات میں موجود ہیں۔نمازِ ظہر سے قبل (سعودی عرب میں ذوالحجہ 9 تاریخ)تمام عازمینِ حج منیٰ سے میدانِ عرفات پہنچ جائیں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ عازمینِ ،خطبۂ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع ادا کریں گے۔حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفات کے دوران دعاؤں اور مناجات میں مصروف رہیں گے۔ میدان عرفات میں انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج کی لاکھوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجدِ نمرہ اور جبل الرحمہ کے آمد و رفت والے راستوں کو جدا کیا گیا تھا تاکہ کسی طرح کے ٹکراؤ کا اندیشہ نہ رہے اور حجاج کسی تنگی یا پریشانی کا سامنا کیے بغیر اپنی مقررہ منزل تک پہنچ جائیں۔ میدانِ عرفات میں وقوف مکمل کرنے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے۔حجاج مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور شب مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ مناسک حج کا آغاز ، عازمین کی خیموں کے شہرمنیٰ آمد 10 ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے، رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی اور حلق کریں گے اور احرام اتاریں گے۔ طواف و زیارت کر کے واپس منیٰ جائیں گے۔10 ذو الحجہ کو عید ہوگی۔ 10تا 12 ذو الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت حج کا تیسرا فرض طواف زیارت اور واجب سعی کریں گے۔ 11 اور 12 ذو الحجہ کو منیٰ میں تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے اور اپنی رہائش گاہ پر واپس جائیں گے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے