مناسکِ حج کے دوران گرد آلود طوفان اور شدید گرمی کی پیشگوئی، عازمین کو احتیاط کی ہدایت

مناسکِ حج کے دوران گرد آلود طوفان اور شدید گرمی کی پیشگوئی، عازمین کو احتیاط کی ہدایت


مکہ مکرمہ 25مئی ( ایجنسی )دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس سرزمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر سعودی محکمۂ موسمیات کے قومی مرکز نے مناسکِ حج کے دوران شدید گرمی، گرد آلود ہواؤں اور بعض علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عازمینِ حج کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ریاض، مشرقی صوبے اور دیگر بعض علاقوں میں ریتیلی و گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ مکہ مکرمہ کے بلند و پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

قومی مرکز نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعرِ مقدسہ کو ملانے والی شاہراہوں پر موسم میں زیادہ تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ ان راستوں پر عازمینِ حج کی بڑی تعداد مسلسل سفر اور نقل و حرکت میں مصروف ہے، جو مناسکِ حج کے اہم ایام تک جاری رہے گی۔

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے جاری بیان میں محکمۂ موسمیات نے عازمینِ حج اور مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کی مکمل جانچ کریں، حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور دھوپ سے بچاؤ کے تمام ممکنہ اقدامات اختیار کریں۔

عازمین کو خصوصی طور پر تاکید کی گئی ہے کہ جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور دیگر مائعات کا استعمال کریں۔ واضح رہے کہ اس سال کم از کم 16 لاکھ عازمینِ حج کی مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے، اور یہ اجتماع دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے