بیدر ضلع میں عیدالفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا WITH VIDEO

بیدر ضلع میں عیدالفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا


بیدر 23مارچ ( نامہ نگار )نمازِ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر بیدر شہر اور ضلع بیدر کی مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نمازِ عید کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے حسبِ روایت نہایت خضوع و خشوع کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

مرکزی عیدگاہ میں مولانا محمد عبدالجلیل قاسمی نے نمازِ عیدالفطر کی امامت فرمائی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اخوت، بھائی چارے اور امن و سلامتی کا پیغام دیتے ہوئے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی عبادات کو اپنی زندگیوں میں جاری رکھنے کی تلقین کی۔انتظامی کمیٹی عیدگاہ کی جانب سے نمازیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جن میں صفائی، پانی اور دیگر ضروری سہولیات شامل تھیں۔
 نماز کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج، جناب رحیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیدر، کرناٹک اور ملک بھر کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کی گئی عبادات انسان کو نیکی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، اور دنیا کو محبت و اخوت کے ساتھ جینا چاہیے۔عیدگاہ کے سامنے محکمہ بلدیہ کی نگرانی میں ایک خصوصی خیمہ بھی قائم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے سابق رکن اسمبلی بندےپا کھاشیم پور نے کہا کہ ایک ماہ کے روزوں کے بعد دنیا بھر میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے، اور بیدر ضلع میں یہ تہوار خاص طور پر محبت اور بھائی چارے کے ماحول میں منایا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو امن، خوشحالی اور بھائی چارہ عطا فرمائے۔کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر بسواراج جابشیٹی نے بھی

 اس موقع پر خطاب کیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد غوث ، ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری ، سید منصور احمد قادری، معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر و رکن ریاستی حج کمیٹی ، ڈاکٹر عبدالقدیر سمیت بڑی تعداد میں معززینِ شہر اور عوام شریک رہے۔پورے شہر میں عیدالفطر کا تہوار خوشی، امن اور بھائی چارے کے ماحول میں منایا گیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے