بسواکلیان میں انجمن خادم الحجاج بیدر کے زیرِ نگرانی حج تربیتی کیمپ، عازمین کو شرکت کی اپیل
بسواکلیان 29 مارچ (ناز میڈیا)جناب خیرالمبین کی اطلاع کے مطابق، بسواکلیان میں 29 مارچ 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک آر جی پیلس فنکشن ہال، پرتہاپور روڈ پر انجمن خادم الحجاج بیدر کے زیرِ نبرانی عازمینِ حج کے لیے ایک روزہ حج تربیتی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔تعلقہ بسواکلیان اور بیدر ضلع کے تمام عازمینِ حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس تربیتی کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔ اس موقع پر مقامی و بیرونِ مقام علما کرام مناسکِ حج، اس کے اہم مسائل اور عملی طریقۂ کار کے بارے میں مفصل رہنمائی فراہم کریں گے۔تمام عازمینِ حج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قیمتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی حج کی تیاری کو مزید بہتر اور مکمل بنائیں۔








0 تبصرے