کل مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش
بیدر، 27 مارچ ( ناز میڈیا ) بیدر شہر کے سب ڈویژن کے 110 کے وی چدری بجلی تقسیم مرکز، بیدر دیہی و شہری سب ڈویژن کے 110 کے وی حبسی کوٹے بجلی مرکز، اور بیدر دیہی و اوراد سب ڈویژن کے 110 کے وی جنواڑ بجلی تقسیم مرکز میں ہنگامی مرمت کے کام کے باعث 29-03-2026 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
چدری بجلی مرکز کے تحت علاقوں کی تفصیل:11 کے وی املہ پور، چدری، ایئر فورس، ٹاؤن، برمس (BRIMS)، سدھارتھ، منگل پیٹ، گمپا، فیاض پور، کے ای بی کوارٹرز، نسرگ، واسو ہسپتال، بسوا نگر، گاندھی گنج، مائلور فیڈرز کے تحت آنے والے علاقے جیسے چدری، ایئر فورس، ٹاؤن، برمس، سدھارتھ، منگل پیٹ، گمپا، فیاض پور، کے ای بی کوارٹرز، نسرگ، واسو ہسپتال، بسوا نگر، گاندھی گنج، مائلور اور قریبی دیہات۔
حبسی کوٹے بجلی مرکز کے تحت علاقوں کی تفصیل:گونلی، نرسمہا جھرنا، شاپور، ایم ڈی گوان، درگاپور، مالے گاؤں، اشتور، ایس ٹی پی، چٹّا، شاردا دوڈی، ویدشری اور ان کے اطراف کے علاقے۔
جنواڑ بجلی مرکز کے تحت علاقوں کی تفصیل:شاہی سولر فیڈر، چمکوڑ، واٹر سپلائی، مارول سولر، جنواڑ شہر، علیمبر، ایرنلی، چمبول، کوٹھا، سدھاپور، ہپّل گاؤں، کے ایم ایف، مرکل، ممداپور اور آس پاس کے علاقے۔تمام بجلی صارفین سے گزارش ہے کہ وہ جیسکام (JESCOM) محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ اطلاع بیدر آپریشن و مینٹیننس سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (وی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔








0 تبصرے