حضرت ملتانی بادشاہؒ کا 512واں عرس شریف بیدر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

حضرت ملتانی بادشاہؒ کا 512واں عرس شریف بیدر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

بیدر، 20 مارچ ( نامہ نگار ) سلطانُ المعشوقین، العارفین، محبوبِ سبحانی، حضور ابوالفتح سید شاہ شیخ شمس الدین محمد شریف القادری المعروف بہ حضرت ملتانی بادشاہؒ، محمد آباد بیدر شریف کا 512واں صندل و عرس شریف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عرس شریف یکم شوال المکرم 1447ھ مطابق 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء غسلِ مزار شریف حضرت ممدوحؒ ادا کیا جائے گا۔ 2 شوال المکرم مطابق 22 مارچ 2026 بروز اتوار بوقت 10 بجے شب، مراسمِ صندل مالی سجادہ نشین و متولی درگاہ سید شاہ جاوید قادری الملتانی کی زیرِ نگرانی انجام دیے جائیں گے۔ اس موقع پر گلہائے عقیدت، سلام و نیاز، فاتحہ خوانی اور تقسیمِ تبرکات ہوگی۔ بعد ازاں احاطۂ درگاہ شریف میں محفلِ سماع منعقد ہوگی۔

3 شوال المکرم مطابق 23 مارچ 2026 بروز پیر بعد مغرب چراغاں، فاتحہ خوانی اور تقسیمِ تبرکات کا اہتمام کیا جائے گا۔

4 شوال المکرم مطابق 24 مارچ 2026 بروز منگل بعد نمازِ فجر ختمِ قرآن مجید، فاتحہ خوانی اور تقسیمِ تبرکات بمقام درگاہ شریف انجام پائیں گے۔منتظمینِ عرس سید شاہ ساجد قادری الملتانی، الحاج سید شاہ خالد قادری الملتانی، سید شاہ اخوت قادری الملتانی اور سید شاہ محی الدین قادری الملتانی و دیگر اراکین نے مریدین و عقیدتمندانِ حضرت ملتانی بادشاہؒ سے گزارش کی ہے کہ وہ صندل شریف میں اپنے دوست و احباب کے ہمراہ شرکت فرما کر روحانی فیوض و برکات حاصل کریں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے