ہمناآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار بیدر منشیات کیس میں چار افراد بھی حراست میں

 ہمناآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار بیدر منشیات کیس میں چار افراد بھی حراست میں



بیدر، 19 فروری (نامہ نگار) ضلع بیدر میں منشیات اور ڈکیتی کے دو الگ الگ سنگین واقعات میں پولیس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ گنٹی (آئی پی ایس) نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں کارروائیوں کی تفصیلات بتائیں۔ہمناآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ایس پی کے مطابق، 18 فروری کو تلنگانہ کے سنگاریڈی منڈی سے 21 بھینسیں خرید کر ایک آئیشر گاڑی کے ذریعے کلبرگی لے جائی جارہی تھیں۔ رات تقریباً 2 بجے، ہمناآباد کے پرانے آر ٹی او چیک پوسٹ کے قریب تین نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر ڈرائیور کو زبردستی نیچے اتارا، اس کی جیب سے 3,000 روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔ انہوں نے گاڑی کے مالک سے فون پر رابطہ کر کے رقم کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی۔ ڈرائیور نتین موقع سے فرار ہو کر پولیس کو اطلاع دینے میں کامیاب ہوا۔اطلاع ملتے ہی ڈی وائی ایس پی مڈولپا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے آئی بی کراس کے قریب ناکہ بندی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے مہلک ہتھیار، 2,500 روپے نقد، ایک اسکوٹی اور 21 بھینسوں سمیت آئیشر گاڑی برآمد کی گئی۔ مقدمہ ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔منشیات برآمد، چار ملزمان گرفتار ایس پی نے بتایا کہ ایک دوسری کارروائی میں جنواڑا پولیس اسٹیشن کی حدود میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے تقریباً 3.5 لاکھ روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں اور سیرپ برآمد ہوئیں۔ ملزمان بینکنہلی-مرکھل روڈ پر موٹر سائیکلوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں چار دو پہیہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ اس آپریشن میں ڈی وائی ایس پی ایس این سنڈی، سی پی آئی جی ایس برادر، پی ایس آئی باشامیا، اے ایس آئی وجئے کمار اور دیگر اہلکار شامل تھے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ گنٹی نے پولیس ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم، منشیات اور دیگر سنگین وارداتوں کے خلاف سخت اور منظم کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، اور قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے