کی جسمانی تیاری کے لیے خصوصی پیدل مارچ، جامع مسجد سے قلعہ تک عازمین کی شرکت

حج کی جسمانی تیاری کے لیے خصوصی پیدل مارچ، جامع مسجد سے قلعہ تک عازمین کی شرکت



بیدر، 18 فروری ( نامہ نگار  )انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے عازمینِ حج 2026 کے لیے ایک خصوصی واکاتھون ’’دو قدم حج کے لیے‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کی ہدایات پر گزشتہ سال 2025 سے جاری ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر امسال 2026 میں بھی منعقد کیا گیا۔


واکاتھون کا آغاز جامع مسجد بیدر سے ہوا، جہاں سے عازمین نے قلعہ تک پیدل مارچ کیا اور پھر واپس جامع مسجد پہنچ کر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عازمینِ حج نے شرکت کی۔
منتظمین نے بتایا کہ آج کل اکثر لوگ پیدل چلنے کے عادی نہیں رہے، جبکہ حج کے دوران طویل فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔ اسی پیشِ نظر اس خصوصی مشق کا اہتمام کیا گیا تاکہ عازمین جسمانی طور پر مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ جو عازمین پیدل چلنے کے عادی نہیں تھے یا وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے بھی خصوصی توجہ اور رہنمائی کا انتظام کیا گیا۔

سید منصور احمد قادری، معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر و رکن ریاستی حج کمیٹی نے عازمینِ حج 2026 کے لیے ایک اہم اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین نے ابتدائی مرحلے میں سول اسپتال سے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا، تاہم سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے سعودی عرب کے رہنما اصولوں کے مطابق اب ضلع کے ڈسٹرکٹ اسپتال سے دوبارہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں تمام عازمین کے بلڈ ٹیسٹ، لیور فنکشن ٹیسٹ اور دیگر ضروری طبی جانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دل، گردوں اور دماغی امراض سمیت مکمل جسمانی فٹنس کا معائنہ بھی کیا جائے گا، جس کے بعد ہی حتمی میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔

اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کے صدر الحاج سید صغیر احمد، نائب صدر الحاج محمد ایاز الحق (مالک، کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر)، شریک معتمد محمد غوث قریشی، محمد شریف صاحب، محمد محسن انصاری، الحاج سید اصف حسین، الحاج محمد عبدالمقتدر تاج، سید شاہ نظیر الحسن قادری صاحب، ڈاکٹر مجاہد مسعود، محمد اسحاق جانورکر، سید اسماعیل قادری، سید مرتضیٰ قادری اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے