انجمن ترقی اردو گلبرگہ کی خبریں شائع نہ کرنے کا فیصلہ

انجمن ترقی اردو گلبرگہ کی خبریں شائع نہ کرنے کا فیصلہ



 گلبرگہ 14 فبروری ( ناز میڈیا ) عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ نے کہا ہے کہ متعدد مرتبہ توجہ دلائے جانے کے باوجود انجمن ترقی اردو گلبرگہ کی جانب سے مقامی اردو اخبارات کو اشتہارات جاری نہیں کئے جا رہے ہیں انجمن ترقی اردو گلبرگہ کو کافی مالی وسائل مہیا ہیں مشاعروں سیمیناروں ادبی اجلاسوں کے انعقاد کتابوں کی اشاعت کیلئے انجمن کے پاس مالیہ ہے لیکن اردو اخبارات کو اشتہارات دینے کیلئے مالیہ کی کمی کا رونا رویا جا رہا ہے حالانکہ مقامی اردو اخبارات سے ہی انجمن کی تمام تر سرگرمیاں اردوداں عوام تک پہنچتی ہیں انجمن کے جلسوں سیمیناروں مشاعروں ادبی اجلاسوں کے انعقاد کے اعلانات اردو اخبارات میں اشتہار کے طور پر شائع کروائے جانے چاہیئے اور خاص مواقع پر بھی انجمن کی جانب سے مقامی اخبارات کو مبارکباد کے اشتہارات جاری کئے جانے چاہیئے لیکن انجمن کے ذمہ داران اردو اخبارات کیلئے اشتہارات کی اجرائی کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اسی لئے مقامی اردو اخبارات کو انجمن ترقی اردو گلبرگہ کی خبروں رپورٹوں اور اعلانات کی اشاعت روک دینا چاہیئے بہمنی نیوز نے آئندہ انجمن کی تمام خبروں اعلانات رپورٹوں کی اشاعت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے