انتقالِ پُرملال
بیدر 12 جنوری ( ناز میڈیا)یہ خبر نہایت رنج و غم کے ساتھ اہلِ شہر بیدر کو دی جاتی ہے کہ محمد فخرالدین سرپنچ صاحب، سابق سرپنچ (ملکی، تلنگانہ) کا انتقالِ پرملال ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔ آمین۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر 12 جنوری2026 بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔نمازِ جنازہ کا مقام: احاطۂ قبرستان، عیدگاہ، ملگی، تلنگانہ بعد ازاں تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
مرحوم کے فرزندان جناب محمد اعجاز حسین (ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر بیدر)،جناب محمد ناصرالدین،جناب محمد رفیع الدین نوری
نے تمام متعلقین، اعزاء و اقارب اور اہلِ ایمان سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے