انتقالِ پُرملال
بیدر 11 جنوری (نامہ نگار)نہایت رنج و غم کے ساتھ اہلِ بیدر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنتا دل پارٹی کے سینیئر قائد جناب شاہ سعود احمد قادری کی دخترِ معروف ڈاکٹر ہما کوثر کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہر بھر میں گہرا رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج 11 جنوری 2026، بروز اتوار بعد نمازِ عصر جامع مسجد بیدر میں ادا کی جائے گی، تدفین مسلم چوک، گولے خانہ قبرستان، بیدر میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910








0 تبصرے