جلسہ عظمت اولیاء اللہ بضمن 587 واں سالانہ عرس مبارک حضرت سید برہان الدین خلیل اللہ حسینی ولی کرمانی بت شکن

جلسہ عظمت اولیاء اللہ بضمن 587 واں سالانہ عرس مبارک حضرت سید برہان الدین خلیل اللہ حسینی ولی کرمانی بت شکن


بیدر 11 جنوری ( ناز میڈیا ) نورِنگاہ و وقت کے بزرگ حضرت سید شاہ نعمت اللہ حسینی ولی کرمانی ( کرمان ایران ) سر کار فیض آثار حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی کرمانی بت شکن کا 587واں سالانہ عرس شریف بتاريخ 24 رجب المرجب 1447ھ مطابق 14 جنوری 2026 ء بروز چہار شنبہ، درگاہ چوکھنڈی اشتور میں عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگا- جلسہ عظمت اولیاء اللہ بعد نماز ظہر درگاہ چوکھنڈی اشتور میں زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ اولیاء حسینی کرمانی نعمت اللہ المعروف طاہر پاشاہ صاحب قبلہ سجادہ نشین متولی درگاہ چوکھنڈی و دہلیز فرمائیں گے۔ اس جلسہ کی صدارت نجم المشائخ حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی صاحب قبلہ سجادہ نشین و متولی استانہ قدس رضوی مغلپورہ حیدرآباد فرمائیں گے ۔ اس جلسہ کو شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا محمد محامد علی منہاج رضوی قادری صاحب مخاطب فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید محب اللہ حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ کی قرآت کلام پاک سے ہو گا۔ نعت شریف قاری محمد عبدالرزاق قادری سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد نماز عصر جلوس صندل تخت کرمان واقع منیار تعلیم تا درگاہ چوکھنڈی اشتور پہونچے گا۔ بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ( سیڑم والے صاحب) انجام دیں گے۔ بعد از سلام و فاتحہ خوانی ہو گی ۔ نامزد سجادہ نشین و متولی حافظ سید محب اللہ حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ صاحب نے تمام عاشقان اولیاء اللہ سے تقاریب عرس و جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے