کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مائناریٹی ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن کی بامقصد ڈائری2026 کارسم اجراء ہمہ مذہبی تہنیت تقریب

کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مائناریٹی ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن کی بامقصد ڈائری2026 کارسم اجراء ہمہ مذہبی تہنیت تقریب 

گلبرگہ  9 جنوری ( ناز میڈیا)کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن ضلع گلبرگہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سال  2026  کی بامقصد و نہایت معلوماتی ڈائری شائع کی ہے۔ اس ڈائری کی تقریب رسم اجراء  بروز اتوار  11  جنوری شام  5  بجے کنڑا ساہتیہ پریشد سورن سودھا نزد تما پوری سرکل گلبرگہ میں منعقد کی گئی ہے۔ تقریب کی صدارت سید نذیر الدین متولی بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائیز اسو سی ا یشن ضلع گلبرگہ کریں گے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے تقدس مآب سید شاہ مصطفی قادری سجادہ نشین بارگاہ ملکھیڑ شریف شیخ شاہ محمد قوام الدین جنیدی المعروف ایڈوکیٹ وہاج بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر بسوراج دیشمکھ شرن بسوا یونیورسٹی وجئے کمار پاٹل تیگل تپی صدر کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ ضلع امین مختار سپرنٹنڈنگ انجینیئر پی ڈبلیو ڈی بھائی دیپ سنگھ گرنتھ گردوارہ گلبرگہ مہیش سی ہبلی ریاستی صدر گورنمنٹ سمیی گورنمنٹ ایس سی ایس ٹی ایمپلائیز اسوسی ا یشن بنگلور شرکت کریں گے۔دیگر مہمانوں میں الحاج اسد علی انصاری کارگذار صدر اسوی ایشن ڈاکٹر ایم ایم بیگ اعزازی صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر اسلم سعید سینئر نائب صدر اسوسی ایشن اور محمد عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر و سابق چیئرمین ذیلی کمیٹی سٹی کارپوریشن گلبرگہ شرکت کریں گے۔ سید نذیر الدین متولی بانی صدر اسوسی ایشن ہر سال اس تقریب کے ذریعہ گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کا مثالی کام انجام دیتے رہے ہیں اس سال بھی انہوں نے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کیلئے مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ہمہ مذہبی شخصیات کو تہنیت پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ سید شاہ حسن قادری عرف نجیب بابا شری ریون سدا آچاریہ فادر اسٹینلی لوبو شنکر کوڈلا کنڑا صحافی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ ڈاکٹر دیو یندرپا گرمیت سنگھ سنجے مائیکل پروفیسر ویجناتھ ایڈوکیٹ عدنان وزیر مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگٹھن گلبرگہ چندر کانت برادر کو کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔ بلا لحاظ مذہب و ملت تمام احباب سے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے