کریم نگر میں بلیک میلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، شوہر و بیوی گرفتار — 100 افراد کو پھنسانے کا انکشاف

کریم نگر میں بلیک میلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، شوہر و بیوی گرفتار — 100 افراد کو پھنسانے کا انکشاف


حیدرآباد، 16 جنوری (ناز میڈیا)ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں نوجوانوں اور تاجروں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والے شوہر اور بیوی کو پولیس نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ 


اس کارروائی سے ایک منظم بلیک میلنگ نیٹ ورک کے پردۂ راز فاش ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے تقریباً 100 افراد سے رابطہ قائم کیا اور انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے اعتماد میں لے کر خفیہ ویڈیوز تیار کیں، جن کی بنیاد پر بعد میں انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔


 بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا انسٹاگرام پر قابلِ اعتراض تصاویر پوسٹ کر کے متاثرین کو راغب کرتا، پھر انہیں اپنے گھر بلا کر نجی لمحات کی ویڈیو ریکارڈنگ کر لیتا اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ ایک متاثرہ شخص سے پہلے ہی 12 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے تھے، جبکہ مزید 5 لاکھ روپے کے مطالبے پر اس نے پولیس سے رجوع کیا۔


 شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تلاشی کے دوران ملزمان کے موبائل فونز سے متعدد قابلِ اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ثبوت کے طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے اور مزید متاثرین کے سامنے آنے کا امکان ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے