Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کارنجہ متاثرہ کسانوں کے معاوضے کی اجرائی کے لیے مدت مقرر کی جائے: ڈاکٹر لکشمن دستی

کارنجہ متاثرہ کسانوں کے معاوضے کی اجرائی کے لیے مدت مقرر کی جائے: ڈاکٹر لکشمن دستی


بیدر14 نومبر (نامہ نگار) ریاستی حکومت کی جانب سے کارنجہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے متعدد مرتبہ وعدے کیے جانے کے باوجود تاحال معاوضہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے متاثرہ کسانوں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے مقررہ مدت میں معاوضہ فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا۔ اس پس منظر میں حکومت کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام متاثرہ کسانوں کے لیے یکساں معاوضے کا فارمولہ اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر معاوضے کی رقم جاری کرنے کے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر جہدکار اور کلیان کرناٹک جدوجہد کمیٹی کے بانی صدر ڈاکٹر لکشمن دستی نے کیا۔کارنجہ متاثرہ کسانوں کے معاوضے کی اجرائی کے سلسلے میں آئندہ احتجاجی لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے ڈاکٹر لکشمن دستی کی قیادت میں متاثرہ کسانوں کے قائدین کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر لکشمن دستی نے کہا کہ کارنجہ متاثرہ کسانوں کا معاوضے کا مسئلہ ضلع بیدر کا ایک اہم اور دیرینہ مسئلہ ہے۔ اس معاملے میں ضلع کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آنا امید افزا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے ضلع کے انچارج وزیر، رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی سیاسی عزم و سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور مقررہ مدت کے اندر متاثرہ کسانوں کو ان کا جائز معاوضہ دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بہت جلد ضلع کے وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے متاثرہ کسانوں کے جائز مطالبات کی یکسوئی اور معاوضے کی فوری اجرائی کے لیے نمائندگی کی جائے گی۔اس اجلاس میں کارنجہ ڈوب متاثرین کے حقوق کے تحفظ کی کمیٹی اور بیدر جامع ترقی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے صدر چندرشیکھر پاٹل ہچکنلی، قائدین راجپا کوسم، بھیماریڈی، ڈاکٹر راج شیکھر، یوسف میاں اور احمد میاں سولہ پوری بگدل موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے