پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کے اشتراک سے 21 اور 22 نومبر کو مفت طبی و قلبی جانچ کیمپ
بیدر21 نومبر (نامہ نگار) ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد بیدر اور پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کے مشترکہ تعاون سے 22ویں کنڑ ادبی کانفرنس کے ضمن میں 21 اور 22 نومبر 2026 کو ڈاکٹر چن بسوا پٹہ دیور رنگ مندر میں 2 روزہ مفت طبی معائنہ اور امراضِ قلب کی جانچ کے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں عوام کے لیے مفت طبی معائنہ اور دل کی بیماریوں کی جانچ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت طبی سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔ہنگامی خدمات کے لیے رابطہ نمبر:
7204 7204 38، 74113 47070







0 تبصرے