Header Ads Widget

Responsive Advertisement

راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف بسواکلیان میں کانگریس کا احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

 راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف بسواکلیان میں کانگریس کا احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ


بیدر 10 اکتوبر( نامہ نگار ) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی گرفتاری کی مخالفت اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر آج جمعہ کو کرناٹک کے شہر بسواکلیان میں بلاک کانگریس اور کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سرکل کے قریب سابق رکن قانون ساز کونسل وجے سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوا۔کانگریس پارٹی نے دہلی میں اپوزیشن جماعتوں اور منتخب عوامی نمائندوں پر مبینہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس دن کو ’’جمہوریت کا یومِ سیاہ‘‘ قرار دیا۔ احتجاج کے دوران پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے جمہوری اقدار کے تحفظ اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر بلاک کانگریس صدر نیل کنٹھ راٹھوڑ، روی گائیکواڑ، منوہر مائسے، غفار پیش امام، دلیپ شندے، ایم ڈی صغیر الدین، ڈی کے داؤد، خلیل احمد، شیخ رئیس الدین، شرنو الگُڑ، سریش مورے، یووراج بینڈے، شنکر جمادار، پرتھوی گری، سدّرام گودگے، سدانند برادار، پنٹو کامبلے، لتا ہارکوڈے، سدّرام کامنّا، ناگناتھ میترے، سندیپ بوئے، منوج مشیٹی، رام جادھو، سندیپ مکِندے، محی الدین، دتو بینڈے اور یوتھ کانگریس کے صدر جابیر سمیت کانگریس کے متعدد رہنما اور کارکنان موجود تھے۔ان کے علاوہ منوج کھیلے، ثاقب شیخ، ایشور سونار، ایم ڈی قطب الدین، سکندر شندے، وجے کمار ڈانگے، مہادیو گائیکواڑ، سرینواس کامبلے، جیتو ماسٹر، توکارام کولی، موسیٰ کے بی این، کریم صاحب، معین شیخ، منہاج نواب، یووراج نیل کنٹھ، اشوک مدھلے، سنجو سنگانور، جگدیش نیلویڈکر، چیتن کڈے، روشن ارلی، رام لنگ ریڈی، پنٹو گنڈے بائی، پربھو کانتیکر اور بدھانند گائیکواڑ سمیت کانگریس کے مختلف شعبوں کے صدور، عہدیداران، نوجوانوں اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے