Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ریاستی سطح کے پولیس ڈیوٹی مقابلے میں بیدر ضلع کے سی پی آئی سنتوش ٹٹے پلی نے دوسرا مقام حاصل کیا

ریاستی سطح کے پولیس ڈیوٹی مقابلے میں بیدر ضلع کے سی پی آئی سنتوش ٹٹے پلی نے دوسرا مقام حاصل کیا


بیدر، 11 اکتوبر (نامہ نگار )کرناٹک ریاستی پولیس محکمہ کی جانب سے بنگلورو میں منعقدہ آٹھویں ریاستی سطح کے پولیس ڈیوٹی مقابلے میں بیدر ضلع کے ہمناآباد سرکل کے سی پی آئی سنتوش ٹٹے پلی نے کرائم سین فوٹوگرافی کے مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا۔موصولہ تفصیلات کے مطابق، اس ریاستی سطح کے مقابلے میں سی پی آئی سنتوش ٹٹے پلی نے شمال مشرقی زون کے گلبرگہ ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کرائم سین فوٹوگرافی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا بیدر ضلع پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ان کی اس نمایاں کامیابی پر شمال مشرقی زون گلبرگہ کے ڈی آئی جی پی شری شانتنو سنہا، آئی پی ایس نے ستائش کی۔ وہیں، بیدر ضلع پولیس کی جانب سے بھی سی پی آئی سنتوش ٹٹے پلی کو مبارکباد پیش کی گئی۔بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر پردیپ گنٹی، آئی پی ایس نے ان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ضلع پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے