Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ششیِل نموسی کی حمایت میں ڈاکٹر شیلندر بیلدالے کی انتخابی مہم تیز اساتذہ اور ووٹروں سے ملاقات، تعلیمی مسائل پر تبادلۂ خیال اور این ڈی اے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل

ششیِل نموسی کی حمایت میں ڈاکٹر شیلندر بیلدالے کی انتخابی مہم تیز اساتذہ اور ووٹروں سے ملاقات، تعلیمی مسائل پر تبادلۂ خیال اور این ڈی اے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل


بیدر9 اکتوبر( نامہ نگار ) شمال مشرقی اساتذہ حلقہ کے قانون ساز کونسل انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے اتحاد کے امیدوار ششیِل نموسی کی حمایت میں بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم تیز کردی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں بیدر جنوبی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدالے نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ گورَنلی گاؤں کے لنگراج اپّا انجینئرنگ کالج اور گھوڑپلی کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ، ووٹروں اور کالج کے عملے سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر شیلندر بیلدالے نے قانون ساز کونسل انتخابات کی اہمیت، اساتذہ کی مؤثر نمائندگی اور تعلیمی شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ کے مسائل، مطالبات اور توقعات کو سنا اور مقامی سطح پر درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اساتذہ کے مفادات کے تحفظ اور تعلیمی میدان کی ترقی کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ڈاکٹر شیلندر بیلدالے نے اساتذہ اور ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے این ڈی اے اتحاد کے امیدوار ششیِل نموسی کی حمایت کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔اس موقع پر بی جے پی منڈل صدر گرو ناتھ راجگیر، شیواکمار سوامی، ادے کمار تورن، سنجو کمار ریڈی، راج شیکھر نوبادے، سدّارودھ بھالکے سمیت دیگر پارٹی قائدین اور کارکن موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے