Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نانا پاٹیکر کے انتقال پر مہاراشٹر کے سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس، فڑنویس اور شندے سمیت کئی اہم شخصیات کا خراج عقیدت

نانا پاٹیکر کے انتقال پر مہاراشٹر کے سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس، فڑنویس اور شندے سمیت کئی اہم شخصیات کا خراج عقیدت


ممبئی، 8 اکتوبر ( ناز میڈیا ) ہندی اور مراٹھی فلموں کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر کے بعد مہاراشٹر کے سیاسی، سماجی اور فلمی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے.وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترا پوار نے ان کی اداکاری اور سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔


وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں نانا پاٹیکر کے اچانک انتقال کو بڑا صدمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر نہ صرف ایک غیر معمولی اداکار بلکہ ان کے قریبی دوست بھی تھے۔ انہوں نے مراٹھی اور ہندی سنیما کو ایک پورا یادگار دور دیا اور کرانتی ویر سے نٹ سمراٹ تک ان کی اداکاری بے مثال رہی۔ فڑنویس نے جل یکت شیوار ابھیان سے نانا پاٹیکر کی وابستگی اور اداکار مکرند انا سپورے کے ساتھ قائم کردہ نام فاؤنڈیشن کی خدمات کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر خشک سالی سے متاثرہ کسانوں اور دیہی آبادی کی مدد کے لیے خود گاؤں گاؤں جاتے تھے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے نانا پاٹیکر کو مہاراشٹر کا فخر اور مراٹھی عوام کی شان قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ گنیش اتسو کے دوران ان کی نانا پاٹیکر سے ملاقات ہوئی تھی۔ شندے کے مطابق نانا پاٹیکر نالیوں کی صفائی سے متعلق کام کے سلسلے میں ان کے گاؤں دارے گاؤں بھی آئے تھے۔ انہوں نے کرانتی ویر، ترنگا، پرہار، پرندہ، دیول، یشونت اور وجود جیسی فلموں میں نانا پاٹیکر کی اداکاری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نانا پاٹیکر نے اپنی صلاحیتوں سے ہندی سنیما میں ایک منفرد شناخت بنائی۔ شندے نے نام فاؤنڈیشن کے ذریعے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر کی آخری خواہش کشمیر کے بچوں کے لیے ایک اسکول قائم کرنا تھی اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار نے نانا پاٹیکر کو اداکاری کی دنیا کی ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ ظاہر کیا۔ انہوں نے نٹ سمراٹ، کرانتی ویر اور پرندہ جیسی فلموں میں ان کی زبردست اداکاری کو یاد کیا اور کہا کہ نانا پاٹیکر نے محروم طبقات اور کسانوں کی مدد کے لیے بھی قابل قدر خدمات انجام دیں۔ سنیترا پوار نے اپنے خاندان اور اجیت پوار کے ساتھ نانا پاٹیکر کے قریبی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے