Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شمال مشرقی اساتذہ حلقہ انتخاب میں 86.47 فیصد پولنگ، بیدر ضلع میں 6,086 ووٹ ڈالے گئے

شمال مشرقی اساتذہ حلقہ انتخاب میں 86.47 فیصد پولنگ، بیدر ضلع میں 6,086 ووٹ ڈالے گئے


بیدر، 23 اکتوبر ( نامہ نگار ) کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی اساتذہ حلقہ انتخاب کے لیے جمعہ کے روز بیدر ضلع میں پرامن انداز میں ووٹنگ ہوئی۔ شام 4 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 7,038 رجسٹرڈ ووٹرس میں سے 6,086 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 86.47 فیصد پولنگ درج کی گئی۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں میں 3,414 مرد اور 2,672 خواتین شامل ہیں۔ ضلع میں مرد ووٹرس کی تعداد 3,794 جبکہ خواتین ووٹرس کی تعداد 3,244 ہے۔حلقہ انتخاب کے تحت مختلف تعلقہ جات میں قائم پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوئی۔ بیدر تعلقہ کے تحصیلدار دفتر میں قائم پولنگ مرکز پر سب سے زیادہ 750 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ تحصیلدار دفتر کے کورٹ ہال میں 656 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح بیدر ڈی ڈی پی آئی دفتر میں 364 اور بسواکلیان کے منی ودھان سودھا میں 587 ووٹ ڈالے گئے۔ضلع کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرس کی پولنگ کا تناسب 89.98 فیصد اور خواتین ووٹرس کا تناسب 82.37 فیصد رہا۔ اس طرح مرد ووٹرس نے خواتین کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے