بیدر شہر میں 26 اکتوبر کو پانی کی سربراہی متاثر رہے گی عوام سے ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے اور کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی اپیل
بیدر، 23 اکتوبر (نامہ نگار) بیدر شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی کے نظام کی مرمت اور دیکھ بھال کے پیش نظر 26 اکتوبر 2026 کو شہر بھر میں پانی کی فراہمی ایک دن کے لیے متاثر رہے گی۔ اس بات کی اطلاع بیدر میونسپل کارپوریشن کی کمشنر سریکھا نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی کے نظام کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا جا رہا ہے، جس کے باعث 26 اکتوبر کو پانی کی فراہمی میں خلل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن نے شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی سربراہی متاثر ہونے سے قبل اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی کا استعمال احتیاط و کفایت شعاری سے کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی سربراہی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔ متعلقہ حکام نے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
پانی کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری
شہر میں بارش نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں عوام کو چاہیے کہ وہ پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے بلا ضرورت بہانے یا ضائع کرنے سے گریز کریں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کئی مقامات پر نل ٹوٹے ہونے کے باعث پانی مسلسل بہتا رہتا ہے، جس سے قیمتی پانی ضائع ہوتا ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے ٹوٹے ہوئے نلوں کی فوری مرمت کروائیں اور پانی کے ضیاع کو روکنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔
پانی قدرت کی ایک قیمتی نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج پانی بچانے کی عادت اپنا کر مستقبل میں پانی کی قلت سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ لہٰذا عوام پانی کا محتاط استعمال کریں اور دوسروں کو بھی پانی بچانے کی ترغیب دیں۔







0 تبصرے