آج 15 اکتوبر محفل حاضری روبرو مزار مبارک حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ایک عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ۔۔
کلبرگی 15اکتوبر ( نامہ نگار ) معتمد درگاہ جناب عبدالباسط صاحب کی اطلاع کے بموجب انتظامیہ درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ شریف و شعبہ اردو خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی کلبرگی کے زیرِ اہتمام ' محفلِ حاضری' ایک عظیم الشان نعتيہ مشاعرہ، روبرو مزارِ مبارک حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ شریف، بضمن عرسِ شريف ساقئ خم خانۂ چشت غفران مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی محمد اکبر محمد محمد الحسينيؒ، بتاریخ : 15 / اکٹوبر 2026ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ، بمقام احاطہ درگاه شریف، گلبرگہ، منعقد ہوگا ۔ اس عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کی صدارت تقدس مآب ڈاکٹر حافظ سید محمد على الحسینی محمد اکبر محمد محمدالحسینی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی، سجادہ نشین بارگاه حضرت سیدنا خواجہ بنده نوازؒ گلبرگہ شریف، معزز چانسلر خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی کلبرگی ، صدرنشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ ، چیئرمین کرناٹک بورڈ آف اوقاف ،بنگلور، فرمائیں گے اور فضیلت مآب حضرت ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی صاحب قبلہ ڈائرکٹر آف کیمپس خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی و نا ئب صدر خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ کے زیرِ انتظام ہوگا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالصمد صدر شعبہ اردو ، خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی کلبرگی اظہارِ خیال فرمائیں گے جبکہ جناب جاوید نسیمی رام پور اس نعتیہ مشاعرہ کے نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ اس یادگار مشاعرے میں ملک کے نامور شعرائے کرام جناب جمیل احمد راہی بستوی ایودھیا، جناب اظہر عنایتی رامپور، جناب جاوید نسیمی رامپور، جناب نسیم نواز امراوتی ، جناب افضل منگلوری دہرادون، جناب جلیل برہانپوری جلگاؤں، جناب سردار سلیم حیدرآباد، جناب قاضی فاروق عارفی حیدر آباد، جناب قاری طیب پاشا قادری حیدرآباد جناب اکبر خان اکبر، حیدرآباد جناب خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی یمینی بندہ نوازی ہلکٹہ، جناب نورالدین نور گلبرگہ ،جناب سخی سرمست گلبرگہ اور جناب یوسف شیخ گلبرگہ بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیۂ نعتِ شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے ۔عاشقانِ سرکارِ دو عالم حضرت محمدﷺ سے پُر خلوص درخواست کی جاتی ہے کہ اس برکتوں و رحمتوں والی محفلِ نعمتِ شریف میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔







0 تبصرے